گپٹل ، رونکی نے پاکستان کیخلاف آخری میچ میں 4، 4 کیچ پکڑ کر منفرد اعزاز حاصل کر لیا

پیر 1 فروری 2016 11:09

گپٹل ، رونکی نے پاکستان کیخلاف آخری میچ میں 4، 4 کیچ پکڑ کر منفرد اعزاز ..

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء)نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور لوک رونکی نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں چار، چار کیچ پکڑ کر منفرد اعزاز حاصل کر لیا، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی میچ میں دو کھلاڑیوں نے چار یا اس سے زائد کیچ پکڑے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل اور وکٹ کیپر بیٹسمین لوک رونکی نے چار چار کیچ پکڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔