پی ایس ایل : کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئی

پیر 1 فروری 2016 11:25

پی ایس ایل : کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئی ، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز بہترین ٹیم ہے، ایونٹ جیت کر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

4 فروری سے متحدہ عرب امارات میں شیڈول پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے لاہور سے دو آفیشلز اور چار کھلاڑی دبئی روانہ ہوئے جن میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، فزیو اسد ، فاسٹ باولر سہیل تنویر ، بلاول بھٹی، افتخار احمد اور اسامہ میر شامل ہیں ۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل تنویر، بلاول بھٹی اور افتخار احمد نے کہا کہ کراچی کنگز کوکراچی والوں کی سپورٹ چاہئے ، کراچی کنگز ہر لحاظ سے متواز ن ٹیم ہے ، شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز چار فروری سے دبئی میں ہو گا ۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر اور شین پال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جب کہ کراچی کنگز اپنا ابتدائی میچ 5 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی ۔