این اے 122 ، سردار ایاز صادق کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست مسترد

پیر 1 فروری 2016 11:31

این اے 122 ، سردار ایاز صادق کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری2016ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 122 لاہور میںووٹوں کی منتقلی کا فیصلہ سنادیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں بینچ نے سنایا جس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو وٹوں تک رسائی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ای سی پی نے آرٹیکل 19 اے کے تحت ووٹوں تک رسائی کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ ووٹررز کی تفصیلات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز فراہم کرینگے۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق حلقہ این اے 122 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے خلاف کامیاب قرار پائے تھے۔‎