پٹرول اور ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا ، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا

پیر 1 فروری 2016 11:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل 5 روپے فی لٹر سستا ہو گیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 71 روپے 25 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 75 روپے 79 پیسے فی لٹر پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

5 روپے کمی کے بعد مٹی کا تیل اب 43 روپے 25 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔ لائٹ ڈیزل 5 روپے کم ہونے کے بعد 39 روپے 94 پیسے فی لٹر دستیاب ہوگا۔ ہائی آکٹین کی نئی قیمت فروخت 75 روپے 66 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 56 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 11 روپے فی لٹر ، لائٹ ڈیزل 7 روپے 36 پیسے ، ہائی اوکٹین 10 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 17 پیسے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :