پٹھان گارڈز پر پابندی : ہارون الرشید اسکولوں کی سکیورٹی کے معاملے پر پنجاب حکومت پر برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 11:53

پٹھان گارڈز پر پابندی : ہارون الرشید اسکولوں کی سکیورٹی کے معاملے پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی صحافی ہارون الرشید نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اپنی مرضی کے پولیس افسران کو بھرتی کیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایماندار پولیس افسران کو ہٹا کر اپنی مرضی کے پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹھان کو چوکیدار رکھنے پر بھی اعتراضات اُٹھائیں گئے ہیں ، کیا سندھی اور بلوچی دہشت گرد نہیں ہو سکتے ۔ ارون الرشید نے کہا کہ پولیس جب تک خود کو ٹھیک کر کے اپنے تھانوں اور انٹیلی جنس میں بہتری نہیں لائے گی تب تک سکیورٹی صورتحال میں بہتری نہیں آ سکتی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :