آئی سی سی کا 5 روزہ اجلاس آج سے دبئی میں ہو گا ، بگ تھری کے معاملات پر بات چیت ہوگی

پیر 1 فروری 2016 11:55

آئی سی سی کا 5 روزہ اجلاس آج سے دبئی میں ہو گا ، بگ تھری کے معاملات پر ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا 5 روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہورہا ہے ، چیف ایگزیکٹو اور بورڈ سمیت متعدد کمیٹیز کے اجلاس میں بگ تھری کی تشکیل کے بعد سے ابتک کے انتظامی معاملات کا تجزیہ ، دو طرفہ کرکٹ کی شیڈولنگ اور کرکٹ کی اولمپک میں شمولیت پر بات چیت ہوگی ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق اجلاس کے پہلے روز چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں کرکٹ کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹی ٹونٹی کی کنڈیشنز اور پرائز منی کے حوالے سے تجاویز تیار کی جائیں گی ۔

منگل اور بدھ کے روز فنانس ، ہیومی ریسورس اور گورننس کمیٹی کے اجلاس ہوں گے جب کہ جمعرات اور جمعہ کو بورڈ اجلاس ہوگا جس میں بگ تھری کے معاملات ، دو طرفہ کرکٹ مقابلوں کو شیڈولنگ اور کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کے لئے پلان ترتیب دینے پر بات چیت کی جائے گی ۔