اسلام آباد: این اے 122 ووٹوں کی منتقلی کیس ، غلط بیان حلفی جمع کروانے پر علیم خان مشکل میں پھنس گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 12:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کیس سے متعلق سماعت ہوئی ۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ علیم خان نے کمیشن میں غلط بیان حلفی جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق علیم خان کی جانب سے جمع کروائے گئے تمام بیان حلفی غلط اور دیر اور سوات سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غلط بیان حلفی جمع کروانے پر عوامی ایکٹ کے تحت علیم خان کو 3 سال قید اور جُرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :