پارلیمنٹ اور عوام کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، چیئرمین سینٹ

پیر 1 فروری 2016 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور عوام کے درمیان رابطے کا فقدان ہے ملک میں آج صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں پاکستان میں صدارتی نظام کا تجربہ فیل ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین جمہوری اور وفاقی ہے ۔

(جاری ہے)

1962 میں متعارف کرائے جانے والا صدارتی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے جس سے ملک کمزور ہوا ۔ ملک میں آج کل صدارتی نظام کی باتیں چل رہی ہیں پاکستان میں صدارتی نظام فیل ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ آئین کے ساتھ اگر مذاق کیا گیا تو وفاق زلزلہ محسوس کرے گی نوجوانوں کے ذہنوں میں ڈالا جا رہا ہے کہ سیاستدان کرپٹ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور عوام کے درمیان رابطے کا فقدان ہے ۔

متعلقہ عنوان :