خاندانی آمریت جمہوریت کی سب سے بڑی دشمن ہے،چوہدری غلام عباس

پیر 1 فروری 2016 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پناجب کے سابق صدر چودھری غلام عباس نے کہا ہے کہ خاندانی آمریت جمہوریت کی سب سے بڑی دشمن ہے ۔

(جاری ہے)

مفاہمتی سیاست کے رشتے کرپشن سے جڑے ہیں ورنہ آصف علی زرداری کے پاس قاتل لیگ کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں تھا ایک انٹرویو میں غلام عباس کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں نے مفادات نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا یہ ملک ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے جنت بن چکا ہے پیپلزپارٹی حکومت میں سب سے زیادہ فائدہ انہوں نے اٹھایا جو میر مرتضیٰ کے قتل میں شامل تھے اور بی بی کو شہید کرنے میں سہولت کار تھے ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا منصورہ جانا اور ( ق) لیگ کو ساتھ ملانا تو ان کی مفاہمت کی سیاست کا حصہ تھا مفاہمت تو یہاں اپنے پرائے سب کے ساتھ ہو سکتی ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لیڈر تو موجود ہیں مگر عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں ہے

متعلقہ عنوان :