این اے 122، الیکشن کمیشن نے علیم خان کو ووٹوں کے ریکارڈ تک رسائی کی اجازت دیدی

پیر 1 فروری 2016 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو این اے 122 کے ووٹوں تک رسائی کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں الیکشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں این اے 122 لاہور میں ووٹوں کی منتقلی سے منتقل کیس کی سماعت کی الیکشن کمیشن نے دونو ں جانب سے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیم خان کو ووٹوں تک رسائی کی اجازت دینے کا فیصلہ سنا دیا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علیم خان کو ووٹوں کے ریکارڈ تک رسائی کی اجازت آرٹیکل 19 اے کے تحت دی گئی ہے الیکشن کمیشن نے این اے 122 میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے این اے 122 پر انتخابات کالعدم دینے کی درخواست پر علیم خان کو الیکشن ٹریبونل جانے کی ہدایت کردی ۔