سیف گیمز:پاکستان سپورٹس بورڈ نے خواتین ٹیموں کیلئے مرد مساجر لے جانیکا فیصلہ کرلیا
پیر 1 فروری 2016 13:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) بھارت میں سیف گیمز میں جانے والی خواتین ٹیموں کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے ”مرد مساجر“ ساتھ لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ درجنوں خواتین کھلاڑیوں کا جانے سے انکار جبکہ پی سی بی نے ایک درجن کے قریب مالش افراد کے ویزے لگوانے کیلئے پاسپورٹ بھی طلب کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر گوہاٹی میں منعقد ہونے والی سیف گیمز میں پاکستان کی طرف سے شرکت کرنے والی خواتین ٹیموں کے ساتھ خواتین مساجر کی جگہ مرد مساجر کو ساتھ لے کر جایا جارہا ہے جس پر خواتین کھلاڑیوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے خواتین مساجر موجود ہونے کے باوجود بھارت میں منعقد ہونے والی سیف گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کے لئے مرد مساجر کو ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکتان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنے منظور نظر لوگوں کو نوازنے کیلئے بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں شرکت کرنے والی خواتین کے ساتھ میڈیکل آفیشل میں خواتین کی جگہ مردوں کو شامل کیا ہے۔
جس پر خواتین کھلاڑیوں نے پی سی بی اور پاکستان اولمپک کے اعلیٰ حکام کو اپنے تہفظات اور شکایات سے آگاہ کیا مگر اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی اور جان بوجھ کر خواتین سکوڈ کے ساتھ مرد مساجر کو شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طرح پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے اس سے پہلے بھی پاکستان سپورٹس بورڈ نے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ خواتین مساجر کی جگہ مرد مساجر کو شامل کیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے اعلیٰ حکام نے خواتین کی شکایات اور تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ مرد مساجر کو شامل کیا ہے اس حوالے سے ایک درجن کے قریب مرد مساجر کے ویزے لگوانے کیلئے پاسپورٹ طلب کرلئے گئے ہیں۔ سیف گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی کھلاڑیوں کا پہلا دستہ منگل کو بھارت روانہ ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.