لاہور قلندرز’ اسلام آباد یونائیٹڈ‘ پشاور زلمے نے دبئی کیلئے اڑان بھر لی

پیر 1 فروری 2016 13:18

لاہور قلندرز’ اسلام آباد یونائیٹڈ‘ پشاور زلمے نے دبئی کیلئے اڑان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پاکستا ن سپر لیگ میں حصہ لینے کے لیے لاہور قلندرز‘ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمے کی ٹیمیں لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ طویل عرصہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے سعیداجمل‘ بلاول بھٹی نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے پہلے کار کردگی سے واپسی کی امیدیں لگالیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے کے لیے لاہور سے روانہ ہونے والی دوٹیموں کے کپتان اپنی ٹیموں کے ہمراہ نہیں گئے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفرید ی کو مینجمنٹ کی جانب سے فوتگی کے باعث وجہ سے ایک دن کی چھوٹ دی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کے لیے پی ایس ایل ایک یاد گار ایونٹ ثابت ہو گا۔پی ایس ایل میں شریک ہونے والے سعید اجمل اور بلاول بھٹی نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر سینئرز کی طرح جونیئرز بھی خوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کے لیے اپنے آپ کو منوانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ہی دبئی پہنچ چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ چار سے چوبیس فروری تک دبئی اور شارجہ میں کھیلی جائے گی۔