ڈچ فٹ بال لیگ ، اجاکس ایمسٹرڈیم اور روڈا کا میچ دو دو گول سے برابر

پیر 1 فروری 2016 13:18

ڈچ فٹ بال لیگ ، اجاکس ایمسٹرڈیم اور روڈا کا میچ دو دو گول سے برابر

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) ڈچ فٹ بال لیگ میں اجاکس ایمسٹرڈیم اور روڈا کا سنسنی خیز میچ دو دو گول سے برابر رہا ، فینورڈ کو ہوم گراونڈ پر ڈین ہیگ کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔

(جاری ہے)

ڈچ فٹ بال لیگ میں اجاکس ایمسٹرڈیم اور روڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، اجاکس کو پہلے ہاف میں دو ایک کی برتری حاصل تھی، روڈا نے کھیل کے اختتامی لمحات میں گول کر کے مقابلہ دو دو سے برابر کر دیا۔روٹرڈیم میں فینورڈ کو ڈین ہیگ کے ہاتھوں دو صفر سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا ، لگا تار پانچواں میچ ہارنے کے بعد فینورڈ کی ٹائٹل جیتنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔