فیس بک پر ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگادی گئی
پیر 1 فروری 2016 13:22
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین پر غیر لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی آن لائن فروخت پر پابندی لگادی۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد ہتھیاروں تک رسائی کے معاملے پر بحث کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا،اور اب فیس بک نے غیر لائسنس یافتہ ہتھیار بیچنے کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے،لیکن ریاست کی اجازت سے لائسنس یافتہ ڈیلر ہی اپنے اشتہارات لگوا سکتے ہیں۔
فیس بک کی ہیڈ آف پروڈکٹ پالیسی مونیکا کے مطابق گزشتہ دو سال سے زیادہ سے زیادہ صارفین فیس بک کو خرید و فروخت کا ذریعہ بنا رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مزید ترقی کرنے اور لوگوں کے لیے نئی مصنوعات کا آغاز کرنے کے لیے کچھ نئی پالیسیوں کا ا?غاز کرنے جارہے ہیں جس سے صارفین مزید بہتر طریقے سے مستفید ہوسکیں۔فیس بک سب سے مقبول سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ مانی جاتی ہیں جسے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ افراد جبکہ امریکا اور کینیڈا میں تقریباً 219 ملین افراد استعمال کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.