چوتھا جشن بہاراں یوتھ سپورٹس فیسٹیول وویمن پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ 5 فروری کو ہوگا

پیر 1 فروری 2016 13:53

چوتھا جشن بہاراں یوتھ سپورٹس فیسٹیول وویمن پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ 5 فروری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) چوتھا جشن بہاراں یوتھ سپورٹس فیسٹیول وویمن پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ 5فروری کو الحمراء کلچرل کمپلیکس لاہور میں ہوگا‘ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوتھا جشن بہاراں یوتھ سپورٹس فیسٹیول وویمن پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ 5فروری کو تین بجے سہ پہر الحمراء کلچرل کمپلیکس لاہور میں ہوگا۔ جس میں (ڈیڈ لفٹ) مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر عقیل جاوید بٹ کے مطابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور چیئرمین پنجاب پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن چوہدری آصف گجر اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے جو ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کرینگے۔