سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز ،ادریس ایلیا نے دو اعزاز جیت لیے

پیر 1 فروری 2016 14:42

سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز ،ادریس ایلیا نے دو اعزاز جیت لیے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء)سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی 22ویں سالانہ تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔یہ میلہ چھوٹی اور بڑی سکرین کے بہترین اداکاروں میں ایوارڈز کی تقسیم کے لیے ہر سال سجایا جاتا ہے۔بالی ووڈ اداکاروں کی کہکشاں میں تقریب کا بڑا مقابلہ فلم”سپاٹ لائٹ“ نے جیت لیا۔واضح رہے سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کو آسکر ایوارڈز کے ہم پلہ تصور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بہترین اداکارہ کا مظاہرہ کرنے پر اداکار ادریس ایلبا نے دو ایوارڈز جیتے ۔یہ پہلہ موقع تھا کہ کسی اداکار نے اس تقریب میں دو ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے ”بیسٹس آف نونیشن“ اور ”لدھر“میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ اپنے نام کئے۔لیونارڈو ڈی کیپریو نے”ریوینینٹ“میں بہترین اداکاری اور اداکارہ برمی لارسن نے فلم”روم“کے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔تیلیویژن کی سب سے اچھی کاسٹ کا ایوارڈز”اورینج ازدی نیو بلیک“اور ”ڈایون ٹن ابے“ کے نام ٹھہرا۔