عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں پاکستان کے لئے نعمت

پیر 1 فروری 2016 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں پاکستان کے لئے ایک نعمت کے طور پر دیکھی جانی چاہئیں کیونکہ ملک کو توانائی کی اشد ضرورت ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کمی نے حکومت میں بے چینی پھیلا دی ہے کیونکہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے اس کی ٹیکس اکٹھنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے کیونکہ ملک کو عالمی تجارت کے لئے ٹیکسوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے پاکستان اور درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکس لگا کر 48 فیصد اپنا ریونیو اکٹھے کرتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 75 فیصد گر گئی ہیں اب یہ 30 ڈالرز فی بیرل کے گرد پہنچ چکی ہیں ایران پر پابندیاں ہٹانے سے اضافی 4 ملین بیرل یومیہ عالمی مارکیٹ میں متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :