پوٹھوار میں زیتون کی کامیاب کاشت کی جاسکتی ہے ، محکمہ زراعت
پیر 1 فروری 2016 15:57
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق پوٹھوار میں زیتون کی کامیاب کاشت کی جاسکتی ہے اور زیتون کو خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ زیتون کی کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام کا انتخاب کریں۔ زیتون کی کاشت دوسری فصلوں کو متاثر کیے بغیر کامیابی سے کی جاسکتی ہے۔
زیتون کا پھل اپنی غذائی اور ادویاتی اہمیت کے لحاظ سے ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ زیتون کے پودے لگانے کا بہترین وقت وسط فروری تا مارچ ہے۔(جاری ہے)
زیتون کے پودے قطاروں میں شمالاً جنوباً لگائے جائیں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ 20 فٹ جبکہ پودے سے پودے کا درمیانی فاصلہ 15 فٹ رکھیں۔ پودے لگانے سے پہلے نشانات لگا کر 3 x 3 x 3 فٹ کے گڑھے کھودیں اور گڑھے کھودتے وقت بالائی ایک تہائی مٹی علیحدہ رکھیں۔
گڑھوں کو تقریباً تین ہفتے کھلا رکھیں۔ بالائی مٹی دو حصے اور گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک حصہ اچھی طرح ملا کر گڑھوں میں ڈالیں اور گڑھوں کو پانی سے بھردیں تاکہ زمین مناسب حد تک بیٹھ جائے اور پودوں کی جڑوں یا گاچی کے لحاظ سے چھوٹا گڑھ کھود کر پودے لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیوند کا جوڑ مٹی سے باہر ہو۔مزید تجارتی خبریں
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.