قومی کرکٹ ، ہاکی اور سکوائش ہیروز نے پیٹرول قیمتوں میں پانچ روپے کمی کے فیصلہ کو مسترد کردیا

پیر 1 فروری 2016 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ، ہاکی اور سکوائش ہیروز نے پیٹرول قیمتوں میں پانچ روپے کمی کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اربوں روپے پٹرول کی مد میں کما رہی ہے عوام کو ریلیف دیا جاتا تو ہم ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جاتے ۔ حکمران خزانہ بھرو مہم میں پیش پیش مگر غریب قوم کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو پاکستان میں بھی اس میں اضافہ کیا جاتا ہے جب عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتں میں کمی ہوتی ہے تو پاکستان میں اس طرح سے کمی نہیں کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں بھی اسی طرح پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کا خیال رکھیں ۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کر کے اچھا اقدام کیا ہے تاہم اس میں مزید کمی کی جائے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور امید ہے آئندہ حکومت اس میں مزید کمی کرے گی ۔ سا بق ورلڈ سکوائس چیمپیئن جہانگیر خان نے کہا کہ اس وقت دنیا میں پٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے مگر پاکستان میں اس طرح سے نہیں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے جس طرح عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے سابق ورلڈ سکوائش چیمپیئن جان شیر خان نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کر کے اچھا کیا اور اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہو گا تاہم اس میں عالمی مارکیٹ کے مطابق مزید کمی ہونی چاہئے ۔

سابق ہائی اولمپیکس طاہر زمان نے کہا کہ حکومت نے جو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہے اس سے عام آدمی مطمئن نہیں ہے کیونکہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں اس سے زیادہ کم ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے زندگی کی دیگر ضرورت اشیاء میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ عالمی منڈی کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :