دنیاکی مشکل ترین دوڑ برطانوی نوجوان ہین کاک نے جیت لی

پیر 1 فروری 2016 16:05

دنیاکی مشکل ترین دوڑ برطانوی نوجوان ہین کاک نے جیت لی

ہیمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) انگلینڈ میں ہونے والی مشکل ترین دوڑ بائیس سالہ کونر ہین کاک نے جیت لی ہے۔ پندرہ میل کے ٹریک پر ہونے والی دوڑ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انگلینڈ کے شہر وولور ہیمپٹن کے ایک پارک میں ریس کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور دوڑ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مقابلے میں حصہ لینے والوں کیلئے پندرہ کلومیٹر کے ٹریک پر موجود کیچڑمیں دوڑنے کیلئے چالیس فٹ عمودی دیوار‘ انتہائی ٹھنڈے اور گدلے پانی کی ندی ، جلتی آگ کے اوپر سے گزرنا اورٹائروں سے بنائی گئی ایک سرنگ جیسی رکاوٹیں عبور کرنا تھیں جبکہ انہیں رینگتے ہوئے ایک جال کے نیچے سے گزرنے کے علاوہ کنکریٹ کے پائپ بھی عبورکرنا تھے۔

واضح رہے کہ انیس سو ستاسی میں شروع ہونیوالی اس سالانہ دوڑ میں دنیا بھر سے لوگ شریک ہو کر اپنی طاقت آزماتے ہیں۔ اس سال کے فاتح ہین کاک کا کہنا ہے کہ اس نے دوڑ کیلئے سخت محنت کی تھی اور اپنی کامیابی پر خوش ہے۔ دوڑ کا اہتمام معمر، بیمار اور زخمی گھوڑوں اور گدھوں کے تحفظ کے خیراتی ادارے کیلئے عطیات جمع کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :