امریکا کی جنیفر سحر نے انڈور پول والٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پیر 1 فروری 2016 16:19

امریکا کی جنیفر سحر نے انڈور پول والٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) امریکا کی جنیفر سحر نے انڈور پول والٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ، انہوں نے 1 سینٹی میٹر کے فرق سے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست نیویار ک میں جاری گولڈن ایگل ملٹی اینڈ انویٹیشنل ایونٹ میں امریکی ایتھلیٹ جنیفر سھر نے انڈور پول والٹ میں نیا رکارڈ بنادیا ۔ انہوں نے 5.03 میٹر کی چھلانگ لگا کر یہ رکارڈ قائم کیا ۔ اس قبل بھی اس رکارڈ کی مالک جنیفر سحر ہی تھیں انہوں نے 2013ء میکسیکو میں 5.02 میٹر کی چھلانگ لگائی تھی ۔ روس کی یلینینا ائیز ن بیوا پول والٹ کی آؤٹ کیٹگری میں 5.06 میٹر کے ساتھ عالمی ریکارڈ کی حق دار ہیں ۔