پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی،جماعتِ اسلامی نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں تحاریک التواء جمع کرادیں
پیر 1 فروری 2016 16:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) جماعتِ اسلامی نے پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی کے خلاف تحاریک التواء سینیٹ اورقومی اسمبلی میں جمع کرادی ہیں۔سینیٹ میں تحریک التواء جماعت اسلامی پاکستان کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے جمع کرائی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں صاحبزادہ طارق اللہ، صاحبزادہ محمد یعقوب، شیر اکبر خان اورخاتون ممبر محترمہ عائشہ سیدنے تحریک التواء جمع کرائی ہے۔
دونوں تحاریک التواء میں ایک ہی مئوقف اختیار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے 30جنوری 2016الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک پاکستان کے بڑے صوبہ پنجاب نے تمام تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیز اور کالجز میں تبلیغی جماعت پر پابندی لگا دی ہے۔(جاری ہے)
تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور اپنے پروگرام کے مطابق دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔
تبلیغی جماعت تعلیمی اداروں سمیت ملک اور دنیا بھر میں لوگو ں کو اللہ پر کامل یقین اور اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے کی طرف بلاتی ہے۔ممبران نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے فیشن شو،گانے بجانے کے پروگرامات پر پابندی لگانے ،اور مخلوط تعلیمی نظام کو ختم کرنے کی بجائے اسلام کی طرف بلانے والوں پر پابندیاں لگانا شروع کر دی ہیں جو کہ انتہائی غلط اور اسلامی معاشرتی زندگی کی طرف لوگوں کو روکنے کے مترادف ہے۔ممبران نے مذکورہ پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پابندی سرا سر ظلم اور برائی کی سپورٹ اور دین کی تبلیغ کی ترویج میں رکاوٹ کے مترادف اور مطالبہ کیا ہے کہ معمول کی کارروائی روک کر اس معاملہ کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایوانوں میں زیر بحث لایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.