سات بر اعظموں کی ورلڈ میراتھن ریس ، خواتین و مردوں کا ٹائٹل امریکہ نے جیت لیا

پیر 1 فروری 2016 16:34

سات بر اعظموں کی ورلڈ میراتھن ریس ، خواتین و مردوں کا ٹائٹل امریکہ نے ..

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) امریکہ کے کارٹیکل ڈینئیل نے سات براعظموں میں سات روزہ ہونیوالی ورلڈ میراتھن چیلنج ریس کا ٹائٹل جیت لیا ، پزی بیکا خواتین کی ورلڈ چیمپئن بن گئی ۔ دنیا کے سات براعظموں میں سات روز ہ میراتھن ریس میں دنیا کے پندرہ بہترین ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

میراتھن ریس کا سفر انٹارٹیکا کے گلیشئیرز سے شروع ہوا ۔ جس کے بعد سنگاپور ، چلی ، میامی ، میڈرڈ ، مراکش ، دبئی اور سڈنی میں ایتھلیٹس نے میراتھن ریس میں دوڑ لگائی ۔ امریکہ کے ڈینئل نے 16 منٹ کے فرق سے کامیابی اپنے نام کی ۔ امریکی ایتھلیٹ نے آسٹریلوی حریف کو شکست دیکر ٹائٹل پر قبضہ جمالیا ۔ خواتین ریس میں ورلڈ چیمئپن کا اعزاز حاصل کرنیوالی پزی بیکا کا تعلق بھی امریکہ سے ہے ۔