نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 2 روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے سے متعلق سماعت کل ہو گی

پیر 1 فروری 2016 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 2 روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرکل (منگل)سماعت ہو گی۔

(جاری ہے)

نیپراکے مطابق سی پی پی اے نے دسمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دسمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 8.10 روپے فی یونٹ مقررتھی جبکہ فرنس آئل کی قیمت کم ہونے سے بجلی کی پیداوار پر اصل فیول لاگت5.45 روپے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے نے دسمبرمیں تقسیم کارکمپنیوں کو 6 ارب 67کروڑ 38 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرفیول لاگت13روپے50پیسے فی یونٹ اورفرنس آئل پرفیول لاگت7روپے فی یونٹ ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :