پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ لاگو کر دیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 16:50

پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ لاگو کر دیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ لاگو کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ 1952نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نےسول ایوی ایشن ڈویژن کی سمری کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پی آئی اے کے لیے لازمی سروس قانون کو چھ ماہ کی توسیع دی گئی ہے ۔جس کے تحت پی آئی اے کی تمام یونینز کو تحلیل کر دیا گیا ہے ۔ لازمی سروس ایکٹ کے مطابق کوئی بھی اہلکار ہڑتال یا مظاہرہ نہیں کر سکے گا۔ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملازم کو ایک سال قید اور جرمانہ بھی ہو گا۔علاوہ ازیں ملازم کو نوکری سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :