چئیر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آئندہ کل فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان

ہمار ا لائحہ عمل وہی ہے، لاٹھیاں کھانے کو تیار ہیں۔ کیپٹن سہیل بلوچ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء): چئیر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آئندہ کل سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن سہیل بلوچ کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے لازمی سروس قانو ن لاگو کرنے کا یقین نہیں آ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پرامن احتجاج کاپورا حق ہے ۔

ہم اپنے پلان کے مطابق چلیں گے ،لاٹھیاں کھانے کوبھی تیار ہیں۔ کیپٹن سہیل بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ یہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ اس مسئلے کے حل کا بہترین طریقہ ٹیبل پر بیٹھ کر مذاکرات کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے حکومت اور قوم پر بوجھ نہیں ہے۔ سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ احتجاج کسی صورت نہیں رُکے گا۔

(جاری ہے)

ہمارا کل کا لائحہ عمل برقرار ہے اور ہماریڈیڈلائن بھی وہی ہے جس کا اعلان کیا گیا تھا۔

شیڈول کے مطابق آئندہ کل صبح سات بجے سے فضائی آپریشن بند کر دیں گے ۔ اگر حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نوازشریف نے لازمی سروس ایکٹ 1952کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پی آئی اے کا کوئی ملازم یا اہلکار احتجاج یا مظاہرہ نہیں کر سکتا،بصورت دیگر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔