پبلک سروس ملازمین کے بھرتی کے عمل میں شفافیت کے عمل کو ہر صورت اپنایا جائے،ممنون حسین

پیر 1 فروری 2016 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ پبلک سروس ملازمین کے بھرتی کے عمل میں شفافیت، اعلی معیار اور غیر جانبداری کے عمل کو برقرار رکھا جائے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یہ بات فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پبلک سروس ملازمین کے بھرتی کے عمل میں شفافیت، اعلی معیار اور غیر جانبداری کے عمل کو برقرار رکھا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے صدرمملکت کو اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :