صدر نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 پر دستخط کر دیئے ،توثیق کے بعد بل ایکٹ بن گیا فوری نافذ العمل ہو گا

پیر 1 فروری 2016 17:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) صدر ممنون حسین نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 پر دستخط کر دیئے ہیں صدر کی توثیق کے بعد بل ایکٹ بن گیا ہے اور فوری نافذ العمل ہو گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016پر دستخط کردئیے ہیں  بل سے فائدہ صرف تاجر برادری اٹھا سکے گی ۔بل کے تحت 5 کروڑ روپے تک ٹرن اوور پر 2016 میں 0.2 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا 5 کروڑ سے 25 کروڑ تک ٹرن اوور پر 2016 میں 1 لاکھ روپے کے علاوہ اضافی رقم پر 0.15 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔25 کروڑ سے زائد ٹرن اوور پر 4 لاکھ روپے کے علاوہ اضافی رقم پر 01 فیصد ٹیکس دینا ہو گا 2017 اور 2018 میں گزشتہ سال سے 25 فیصد زائد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :