شارجہ پولیس نے بیوی کا قتل کرنے والے پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 17:08

شارجہ پولیس نے بیوی کا قتل کرنے والے پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : شارجہ پولیس نے بیوی کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ 42 سالہ پاکستانی شخص نے اپنی اہلیہ سے لڑائی کے بعد اُسے قتل کیا۔ 42 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کے جسم کے متعدد حصوں پر چاقو کے وار کیے جس سے وہ موقع ہی پر دم توڑ گئی ۔ شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن روم میں موصول ہونے والی کال میں ہمیں اس واقعہ کی اطلاع دی گئی جس کے بعد شارجہ پولیس اہلکار فرانزک ٹیم اور ایک ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں دو افراد نے قاتل شخص کو جکڑ رکھا تھا۔

مجرم کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہنے والے عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے دونوں میاں بیوی کے مابین لڑائی جھگڑے کی آوازیں سُنیں ، میرے دروازا کھٹکھٹانے پر انہوں نے دروازہ نہیں کھولا جس کے کچھ دیر بعد ہی کمرے کے دروازے سے خون باہر آنا شروع ہو گیا جس پر میں نے دروازہ توڑا تو مجرم کی بیوی کو مردہ حالت میں پایا۔

(جاری ہے)

عینی شاہد نے بتایا کہ مجرم نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن میں نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر پولیس کے آنے تک اسے جکڑے رکھا۔ پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے فرانزک لیب بھجوا دیا ہے ، تاہم ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بیوی کو جسم کے متعدد حصوں میں چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :