’میں راحیل شریف کے جوتے پالش کیا کروں گا‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 18:01

’میں راحیل شریف کے جوتے پالش کیا کروں گا‘

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حیسن رضوی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام انتہائی اہم پیغام دیا۔

(جاری ہے)

علامہ خادم حسین کا کہنا تھا کہ اگر ممتاز قادری کی رہائی میں جنرل راحیل شریف نے اپنا کردار ادا کیا ، اور اگر راحیل شریف ممتاز قادری کو ہاتھ پکڑ کر جیل سے باہر لے آئے تو میں ساری عمر تمام پڑھائی اور سب کچھ چھوڑ کر راحیل شریف کے گھر بیٹھ جاؤں گا اور ان کے جوتے پالش کروں گا۔

واضح رہے کہ ممتاز قادری نے توہین رسالت کے الزام میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کیا تھا جس کے بعد ایک مسلک ممتاز قادری کے اس اقدام کو درست مانتے ہوئے انہیں عاشق رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٍ وسلم مانتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :