مسلم کمرشل بنک کے صدر عمران مقبول کے لیے ایس اے ایف اے ایوارڈ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 فروری 2016 18:33

مسلم کمرشل بنک کے صدر عمران مقبول کے لیے ایس اے ایف اے ایوارڈ

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01فروری۔2016ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے مسلم کمرشل بنک کے صدر عمران مقبول کو ساﺅتھ ایشین فیڈریشن آف اکاﺅنٹس(ایس اے ایف اے)کی جانب سے ”بہترین صدر برائے رپورٹ2014“کا ایوارڈدیا -بہترین فنانشل رپورٹ ‘شاندارسروسزاور کارکردگی پرمسلم کمرشل بنک کو اس ایوارڈ کا حقدارقراردیا گیا ہے- واضح رہے کہ مسلم کمرشل بنک نے سال2014میں نجی شعبہ میں ایک طرف جہاں اپنے کسٹمرزکو بہترین سہولیات فراہم کیں تودوسری جانب عام صارفین کے لیے بنکنگ کو مزید آسان بنانے کے اقدامات کیئے جن کی وجہ سے بنک کے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے -