عدالت نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
پیر 1 فروری 2016 18:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نامزد ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے وسیم اختر کے قومی اداروں کے بارے میں بیان دینے کے خلاف درج مقدمے میں 10 فروری تک ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وسیم اختر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہیں ایک بیماری لاحق ہے جس کا علاج پاکستان میں نہیں ہے اس لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے وسیم اختر کو ڈاکٹر عاصم کیس کی آئندہ سماعت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔دوسری جانب قومی اداروں کے خلاف بیان دینے کے مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ نے وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں دس فروری تک توسیع کر دی۔ وسیم اختر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وسیم اختر ملک سے باہر ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ وسیم اختر کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ اور سائیٹ سپر ہائی وے میں مقدمات درج ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.