محمد عامر کے لئے بڑی خوشخبری ، پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

ابتدائی طور پر سی کیٹگری میں شامل کیا جائیگا ،تمام مراعات سمیت 1لاکھ 75ہزارروپے ماہانہ ملیں گے

پیر 1 فروری 2016 19:06

محمد عامر کے لئے بڑی خوشخبری ، پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے محمدعامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی پر سینٹرل کنٹریکٹ شامل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں شامل کیا جائیگا جس کے تحت انہیں تمام مراعات سمیت 1لاکھ 75ہزارروپے ماہانہ ملیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل سنٹرل کنٹریکٹ جاری ہوگا ۔واضح رہے محمد عامر سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں تاہم ابتدائی مراحل میں انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ٹیم کے باقی کھلاڑیوں نے محمد عامر کی اچھی حوصلہ افزائی کی جس کی بنیاد پر محمد عامر نے نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا ۔