پی آئی اے خے ممکنہ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث کل سے نجی ہوا باز کمپنیوں کے کرایوں میں 5 سے 8 ہزار روپے تک اضافے کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) پی آئی اے میں کل سے ممکنہ فضائی آپریشن بند ہونے کے باعث نجی ہوا باز کمپنیوں کے کرایوں میں 5 سے 8 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کو کل سے ممکنہ فضائی آپریشن کے بند ہونے کے باعث یومیہ 25 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس تمام صورتحال میں مسافروں نے بھی کل سے اپنی تمام بکنگ کینسل کروانا شروع کر دی ہے۔ جبکہ اس صورحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کل سے نجی ہوا باز کمپنیوں کی جانب سے بھی کرایوں میں 5 سے 8 ہزار روپے تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :