وزیرداخلہ چوہدری نثار کا وزیراعلی سندھ سے رابطہ، رینجرز اختیارات کا معاملہ باہمی مشاورت سے طے کرنے کا پیغام

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 19:37

وزیرداخلہ چوہدری نثار کا وزیراعلی سندھ سے رابطہ، رینجرز اختیارات کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے رینجرز اختیارات کا معاملہ باہمی مشاورت سے طے کرنے کا پیغام پہنچایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی زیر ہونے والے صدارت اعلی سطحی اجلاس کے بعد وزیراعلی سندھ سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سندھ میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رینجرز کو دیے گئے اختیارات کی مدت چند روز میں ختم ہونے والی ہے۔

کراچی آپریشن کے حوالے سے مثبت پیغام دینے کیلئے ضروری ہے کہ باہمی مشاورت سے رینجرز کے اختیارات کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے۔ اس حوالے سے وفاق کی سمری کل سندھ حکومت کو بھجوا دی جائے گی۔ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کرنے کی پوری کوشش کرے گی جبکہ چوہدری نثار نے جلد کراچی کا دورہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔