وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکلمہ چوک سےڈائیووبس ٹرمینل کوہٹانےکےاحکامات جاری کردیئے

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 19:44

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکلمہ چوک سےڈائیووبس ٹرمینل کوہٹانےکےاحکامات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکلمہ چوک سےڈائیووبس ٹرمینل کوہٹانےکےاحکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے لاہور کے مصروف ترین علاقے کلمہ چوک پر واقعے کورین مسافر بس سروس کمپنی ڈائیو کے ٹرمینل کو ہٹانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلی نے ٹریفک مسائل کے باعث ڈائیو ٹرمینل کو کلمہ چوک سے منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی نے کمشنر لاہوراور ڈی سی او کو ڈائیو ٹرمینل کیلئے کوئی بہتر متبادل جگہ ڈھونڈنے کا ٹسک بھی دے دیا ہے۔