پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے نمٹنے کیلئے پائلٹس اور انجینئرنگ عملے سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں ٗ پروازیں اڑتی رہیں گی ٗ پرویزرشید

نواز شریف کی سوچ اور خیالات کے مطابق پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کیلئے قدم بڑھا رہے ہیں ٗمیرے ہمسائیوں کے گھر میں امن وسکون نہیں ہے تو میں خوش اور اطمینان سے نہیں رہونگا ٗہمیں اپنے ہمسائیوں کی خوشی اور تحفظ اتنا ہی عزیز ہے جتنا مجھے اپنے بچوں کا تحفظ عزیز ہے ٗ ہم دنیا بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کر دارادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ٗ میڈیا سے گفتگو

پیر 1 فروری 2016 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے نمٹنے کیلئے پائلٹس اور انجینئرنگ عملے سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ٗپروازیں اڑتی رہیں گی ٗ پی آئی اے سے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا یہ وزیراعظم کا وعدہ ہے تاہم ہڑتال کر کے عوام کو تکلیف پہنچانے والے ملازمین کو فارغ کر دیا جائیگا اور پھر جو مرضی کرلے دوبارہ بحال نہیں ہوگا ٗ پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے چھ ماہ بعد سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائیگی ٗترقی کے راستے میں جو رکاوٹ ڈالے گا وہ پاکستان اور عوام سے دشمنی کریگا ٗ نواز شریف کی سوچ اور خیالات کے مطابق پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کیلئے قدم بڑھا رہے ہیں ٗمیرے ہمسائیوں کے گھر میں امن وسکون نہیں ہے تو میں خوش اور اطمینان سے نہیں رہونگا ٗہمیں اپنے ہمسائیوں کی خوشی اور تحفظ اتنا ہی عزیز ہے جتنا مجھے اپنے بچوں کا تحفظ عزیز ہے ٗ ہم دنیا بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کر دارادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو لوک ورثہ میں ایرانی ثقافت کے فن پاروں کی نمائش کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ اسلام آباد رہنے والے شہریوں کو اچھا موقع ملا ہے کہ اپنے برادر ملک ایران کے ثقافتی ورثے کے بہت خوبصورت شہ پارے دیکھ سکیں ٗپاکستان اورایران کی تہذایت کے بہت سے مشترکہ ثقافتی کے نمونوں سے لطف اندوز ہو سکیں ایران کی تہذایب قدیم تہذیب ہے قیمتی تہذیب بھی ہے دنیا بھر میں ایرانی ثقافت اور تہذیب کو تسلیم کیا جاتا ہے اسلام آبا دمیں رہنے والے ملکی اور غیر ملکی افراد لوک ورثہ آئیں اور ثقافت کے شہ پاروں کو دیکھیں اورلطف اندوز ہوں ۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان کے عوام نے خدمت کیلئے منتخب کیا تھا اور وزیر اعظم نے پہلے دن سے ہی ترجیحات کااعلان کیا تھا ان کی ترجیحات میں دہشتگردی اور توانائی کے بحران کا خاتمہ ٗ پاکستان کی معیشت کو تیز رفتار ترقی دینا اور پاکستان کے لوگوں کے لئے بہتر مستقبل کی تشکیل کر نا شامل تھا ۔ہم نے اپنی تمام ترجیحات پر ڈھائی سالوں میں پیشقدمی کی ہے دنیا تسلیم کرتی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے کامیابیاں حاصل کیں ۔

دنیا پاکستان کے دہشتگردی کو ختم کر نے تجربوں سے فائدہ اٹھاناچاہتی ہے اس کااظہار فرانس کے صدر نے وزیر اعظم سے بھی کیا وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہماری معیشت کے بارے میں دنیا ہمیں تحسین کی نظروں سے دیکھتی ہے اورعوام امید کی نظروں سے دیکھتے ہیں ۔پرویز رشید نے کہاکہ وہ پاکستان 2013سے قبل مایوسی کے اندھیروں میں ڈوبتا نظر آتا تھا آج پاکستانیوں کے چہروں پر امید کی کرن نظر آتی ہے وہ پاکستانی جو پہلے سوال کیا کرتے تھے کہ ہمارا مستقبل کیا ہے آج وہ خوشی سے بتاتے ہیں کہ ہم ایک عظیم ریاست بننے جارہے ہیں ہم ایک عظیم شہری بننے جارہے ہیں ان کے ملک میں توانائی کے بہت بڑے بڑے پراجیکٹ ہیں جن میں پانی ٗکوئلہ ٗ سوج اور ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کر نا شامل ہے جو بجلی پیدا کر نے کے طریقے دنیا میں موجود ہیں وہ پاکستان میں بھی ہیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم ایٹمی توانائی سے بجلی پیدا کررہے ہیں ٗ پانی ٗکوئلہ ٗ سورج کی توانائی سے بجلی پیدا کررہے ہیں ہو ا کے زور سے بجلی پیدا کررہے ہیں دنیا میں شاید کم ایسے ملک ہونگے جو ان تمام وسائل سے بجلی پیدا کرتے ہوں ۔

پرویز رشید نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم ہے کہ ہم نہ صرف ا پنے ملک سے دہشتگردی ختم کرینگے بلکہ خطے سے دہشتگردی کو ختم کرینگے اگر میرے ہمسائیوں کے گھر میں امن وسکون نہیں ہے تو میں خوش اور اطمینان سے نہیں رہونگا لہذا مجھے اپنے ہمسائیوں کی خوشی اور تحفظ اتنا ہی عزیز ہے جتنا مجھے اپنے بچوں کا تحفظ عزیز ہے ہم اپنے ملک سے دہشتگردی ختم کرینگے ٗ خطے سے دہشتگردی ختم کرینگے دنیا سے دہشتگردی ختم کر نے کیلئے کر دارادا کرینگے کیونکہ پاکستانی صرف پاکستان کا نہیں سوچتے بلکہ پوری دنیا کا سوچتے ہیں ٗ دنیا میں رہنے والے ہر انسان کاسوچتے ہیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ کرانا ہے اور اس کی عزت میں اضافہ کرانے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم جتنا اپنے ملک کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں اتنا ہی محفوظ دنیا کو بھی بنائیں یہ نواز شریف کا عزم ہے وزیر اعظم نے اس کا عہد صرف وزیر اعظم بننے کے بعد نہیں بلکہ وزیر اعظم بننے سے پہلے بھی کیا تھا ان کے انٹرویوز ریکارڈپر موجود ہیں اب ہم عملی طورپر نواز شریف کی سوچ اور خیالات کے مطابق پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کیلئے قدم بڑھا رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ جب مسلم لیگ نواز کی حکومت بنی تھی تو پی آئی اے کے پاس صرف اٹھار ہ جہاز تھے اور ایک جہاز کیلئے ساڑھے سات سو لوگ کام کرتے تھے پی پی اے تیس ارب روپے کے مہینے کے خسارے میں جارہی ہے پی آئی اے جہاز کیلئے چار ٗ پانچ گھنٹے ائیر پورٹ پر لوگ بیٹھے رہتے تھے اور جہاز کا پتہ نہیں ہوتا تھا کہ اس نے منزل پر جاناہے یا نہیں ۔

پھر اعلان کر دیا جاتا تھا کہ پانچ گھنٹے بعد پروازجائیگی کہا جاتا تھا کہ جہاز خراب ہونے کی وجہ سے پرواز ملتوی کر دی گئی ہے یہ پی آئی اے کی صورتحال تھی آج ڈھائی سالوں میں پی آئی اے کے حالات بہتر ہیں اٹھارہ جہازوں کی جگہ اب چالیس جہاز ہیں دوگنے سے زیادہ جہاز ہوگئے ہیں مسلم لیگ (ن)کی محنت ٗ حکمت عملی کی وجہ سے ہیں انشاء اﷲ یہ تعداد 70 تک ہو جائیگی ۔

پرویز رشید نے کہاکہ وقت کی پابندی کی شرح 62فیصد تھی اب 82فیصد ہوچکی ہے قطر ائیر لائن کو دنیا میں سب سے اچھا سمجھا جاتا ہے اور اس کے وقت کی شرح 87فیصد ہے یہ کامیابی ہماری حکمت عملی کی وجہ سے ملی ہے جو پی آئی اے کے کرتا دھرتے تھے انہوں نے پی آئی اے کو تباہ کیا ہم نے پی آئی اے کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہے اب ہم مزید بہتر بناناچاہتے ہیں مزید بہتر بنانے کیلئے پی آئی اے کو سرمایہ چاہیے وہ پیسے کہاں سے آئیں گے ؟ کیا پاکستان کے لوگوں کی جیبوں سے نکالے جائیں ؟ یا دنیا میں سے بندوبست کیا جائے ٗہم چاہتے ہیں پی آئی اے میں سرمایہ کاری ہو ٗسرمایہ کاری کرینگے تو پی آئی اے کو فائدہ ہوگا پاکستان کے لوگوں کو فائدہ ہوگا اور سب سے زیادہ ملازمین کو فائدہ ہوگا پی آئی اے کے جو حالات تھے اس میں تو پی آئی اے کو بند ہو جانا تھا اور اگر پی آئی اے بند ہو جاتی تو یہ سب ملازم گھر بیٹھے ہوتے ٗپی آئی اے ترقی کریگی ٗ جہازوں میں اضافہ ہوگا تو آمدنی میں اضافہ ہوگا ٗپی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا اور نوکروں کو تحفظ ملے گا اور ان کا معیار بلند ہوگا ۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ وزیر اعظم وعدہ کر چکے ہیں کہ پی آئی اے کے کسی ملازم کو نوکری سے کوئی نکال نہیں نکالا جائیگا ٗپی آئی اے کے کسی ملازم کو ملازمت سے نکالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی تو پھر پی آئی اے کے لازمین کو کس بات کی فکر ہے ؟ ملازمین کی تنخواہ کی فکر ہم کررہے ہیں تاکہ یہ بند نہ ہو جائے ۔پی پی آئی اے چلتی رہے گی تو ملازمیں کی نوکریاں بھی چلتی رہیں گی اگر کوئی ہڑتال کا سوچ رہا ہے تو اسے اپنے ذہن سے یہ خیال نکال دینا چاہیے ۔

ہڑتال سے پاکستان کا نقصان ہوگا ٗ پاکستانیوں کو نقصان ہوگا کسی نے اپنی بیمارماں کو ملنے جانا ہوگا ہڑتال کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کی خدمت سے محروم رہ جائیگا ااگر کوئی نوکری کیلئے انٹرویو دینے کیلئے جاناچاہتا ہے تو ہڑتال کی وجہ سے وہ انٹرویو سے محروم ہو جائے گا ہوسکتا اسے نوکری نہ ملے ۔ پرویز رشید نے کہاکہ ہڑتال کر نے والے لوگ پاکستانی عوام کو تکلیف دینگے اور کیا پاکستانیوں کو تکلیف دینے والوں کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالیں جائیں یا ان کو سزا دی جائے ۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ میں یہ ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ پی آئی اے کے ملازمین کی نوکریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ٗ نوکریوں کے تحفظ کی ذمہ داری وزیر اعظم نے خود لے رکھی ہے پی آئی اے کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے اگر اس کے راستے میں کوئی رکاوٹ ڈالے گا تو پی آئی اے کے ملازمین اور پاکستان اور عوام سے دشمنی کریگا پھر اس کے ساتھ وہی سلوک ہو گا جو دشمن کے ساتھ کر نا چاہیے جو ہڑتال پر جائیگا اس کی نوکری ختم ہو جائیگی پھر جو مرضی کر لے دوبارہ نوکری نہیں ملے گی ٗ یہ کلچر پاکستان میں نہیں بننے دینا کہ آنکھیں بھی دکھائیں اور اداروں کو تباہ و بر باد بھی کر یں اور اس کا خسارہ پاکستان کے اوپر بوجھ بنتا رہے پاکستان کے لوگ اپنی جیبیں کاٹ کاٹ کر اداروں کو چلائیں اور آپ ہڑتال کریں پھر آپ نوکریوں سے برخاست ہونگے ٗ میں یہ بات بالکل واضح کررہا ہوں ۔

ایک سوا ل کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ پی آئی اے کیلئے ایسے لوگوں کو تلاش کررہے ہیں جو پی آئی اے میں سرمایہ کاری کریں اور اس کی حالت بہتر بنائیں لیکن یہ کام چھ ماہ بعد ہوگا پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا انہیں اختیار نہیں ہوگا اس کی ذمہ داری حکومت نے لی ہے پی آئی اے ملازمین کی ملازمتوں کا تحفظ کیا جائیگا لیکن ہڑتال کر نے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو کسی گھر میں چور کے گھسنے پر اس کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے ہڑتال سے نمٹنے کیلئے پروگرام بنالیا ہے متبادل بندوں کاانتظام کر لیا ہے ٗ پائلٹس ٗانجینئرنگ سٹاف کا بھی انتظام ہوچکا ہے انشاء اﷲ پی آئی اے کی پروازیں اڑتی رہیں گی جو ہڑتال پر جائیں گے ان کے پر کاٹ دیئے جائینگے ٗ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا ۔