فٹبالر میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر لگانیوالے پولیس اہلکار کو جیل بھیج دیا گیا

پیر 1 فروری 2016 20:41

فٹبالر میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر لگانیوالے پولیس ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر لیونل میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر لگانے والے پولیس اہلکار کو ایک ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔پولیس اہلکار جس کی شناخت اس کے نام کے ابتدائی حرفوں 'جے جے' کے نام سے کی گئی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے سماجی رابطے کی ایپ اسنیپ چیٹ پر میسی کا پاسپورٹ پوسٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

غٍیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابقیہ واقعہ دسمبر میں دبئی ایئرپورٹ پر اس وقت ہوا تھا جب بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار گلوب سوکر ایوارڈ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچے تھے جہاں انہیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ دی نیشنل ڈیلی نے رپورٹ کیا تھا کہ پولیس اہلکار میسی کے ساتھ ایک تصویر لینا چاہتا تھا لیکن فٹبالر نے سفر کی تھاوٹ کی وجہ سے ان سے معذرت کر لی تھی۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ میں اس کے بعد پاسپورٹ کنٹرول ڈیسک پر گیا اور مجھے اندازہ ہوا کہ میسی اپنا پاسپورٹ وہاں بھول گئے ہیں، میں نے پاسپورٹ اٹھا کر اس کی اپنے ساتھ ایک ویڈیو ایک بنا لی اور اسے اسنیپ چیٹ پر پوسٹ کردیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :