صحافت ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل میں اہم کرداراداکرتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 فروری 2016 20:58

صحافت ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل میں اہم کرداراداکرتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ..

چونیاں(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01فروری۔2016ء)صحافت ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل میں اہم کرداراداکرتی ہے۔ اہل قلم حضرات کا معاشرے کی نبض پر ہاتھ ہوتا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے مثبت صحافت ادا کرکے انتظامیہ کے ہاتھ مضبوط کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ محمدسلیم خالد نے پریس کلب چونیاں کے عہدیداروں و اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کلب کی تعمیرکے سلسلہ میں صحافیوں سے تعاون کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ صحافیوں کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر حافظ محمدشریف اشرف۔ باغ علی بھٹی۔ چوہدری ندیم اشرف۔ چوہدری فیاض احمد گڈو۔ چوہدری صابر مصطفائی۔ سلمان سرفراز چوہدری۔ خالدفراز۔ محمداشرف مولا۔ علی رضا زیدی۔ چوہدری فیاض احمد دھون۔ بلال طفیل۔ حافظ طاہرمسعود۔ محمدجہانگیر۔ غازی عباس۔ ملک اعجازبشیر۔ محمدقذافی۔ چوہدری محمدفیاض گولڈ۔ راناخالد و دیگر صحافی موجود تھے۔ صحافیوں نے پریس کلب آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا -