وزیر اعظم سے پاک بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ٗ پیشہ ورانہ تیاریوں سمیت پاک بحریہ سے متعلق امور کے بارے میں آگاہ کیا

حکومت پاکستان نیوی کے مزید استحکام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی ٗ نوازشریف

پیر 1 فروری 2016 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے وزیراعظم کو پیشہ ورانہ تیاریوں سمیت پاک بحریہ سے متعلق امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے قومی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نیوی کے مزید استحکام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :