تحقیق اور معیاری تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی ضرورت ہے ٗ ڈاکٹر مختار احمد

پیر 1 فروری 2016 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے تحقیق اور معیاری تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات میں بزنس ایکویشن سنٹر (بی آئی سی) کے قیام کے موقع پر انہوں نے یو نیورسٹی کی جانب سے تحقیقی اور انٹرپنورشپ کیلئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کی تعریف کی۔

یونیورسٹی میں منعقدہ ایک دوسری تقریب میں ججز کے پینل نے بہترین کارروائی پلان تیار کرنے والی 15 بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا اور حتمی انتخاب کے بعد چیئرمین ایچ ای سی نے تین بہترین ٹیموں میں ایک لاکھ، 60 ہزار اور چالیس ہزار کے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے 15 بہترین ٹیموں کیلئے 50، 50 ہزار روپے کے انعامات کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :