کنول کی حالت تشویشناک ، پنجاب حکومت نے تعزیتی بیان جبکہ میڈیا نے موت کی خبرجاری کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 فروری 2016 22:24

کنول کی حالت تشویشناک ، پنجاب حکومت نے تعزیتی بیان جبکہ میڈیا نے موت ..

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01فروری۔2016ء) ماضی کی مقبول اداکارہ اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن کنول نعمان کو دماغ کی شریان پھٹنے پر جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں ہیں لیکن پنجاب حکومت نے بے خبری میں ان کی موت کی تصدیق کردی اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے میڈیا کو تعزیتی بیان بھی جاری کردیا جبکہ میڈیا نے بھی خبرکی تصدیق کیئے بغیران کی موت کی خبراور ساتھی فنکاروں کے تعزیتی بیانات نشرکردیئے۔

(جاری ہے)

تاہم پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر راناس محمد اقبال نے ایوان کو بتایا کہ کنول کی موت واقع نہیں ہوئی مگر ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ انہوں اور فائزہ ملک سمیت کچھ اراکین نے کنول کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :