Live Updates

عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں احتجاج کر نیوالے ریاض نامی پارٹی کارکن کو گلے لگا لیا

کارکنوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات میں بھی وکلاء کی معاونت سمیت دیگر معاملات میں تعاون کی مکمل یقین دہانی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی چوہدری سرور کے ہمراہ ملاقات کر نیوالے کارکن سے گفتگو

پیر 1 فروری 2016 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں احتجاج کر نیوالے ریاض نامی پارٹی کارکن کو گلے لگا لیا ‘کارکنوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات میں بھی وکلاء کی معاونت سمیت دیگر معاملات میں تعاون کی مکمل یقین دہانی کروای ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے انسداد دہشت گردی میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آمد موقعہ پر پارٹی قیادت کے رویہ خلاف احتجاج کر نیوالے کارکن ریاض کو چوہدری محمدسرور نے اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا لیااور ریاض نامی کارکنوں کا فائیو سٹار ہوٹل میں کھانا کھلایا اور انکو اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر بنی گالہ جا پہنچے جہاں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے مذکورہ کارکن کو گلے لگا لیا اور چوہدری محمدسرور کو بھی کارکنوں کی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کی اصل طاقت اس کے کارکنان ہیں اور انکو کسی بھی صورت تنہا چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتقامی کاروائی (ن) لیگ کے منشور کا حصہ بن چکا ہے مگر حکمرانوں کو ایک بات یاد رکھنا ہو گی وہ انتقامی کاروائیوں سے تحر یک انصاف کی آواز کو خاموش نہیں کرواسکتے مگر ہر محاذ ہر حکمرانوں کے مظالم کا ڈٹ کر سامنا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :