35 برس سے روضہ رسول پر خدمت انجام دینے والے پاکستانی بزرگ کی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 22:35

35 برس سے روضہ رسول پر خدمت انجام دینے والے پاکستانی بزرگ کی سوشل میڈیا ..
مدینہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) 35 برس سے روضہ رسول پر خدمت انجام دینے والے پاکستانی بزرگ کی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ بزرگ الشیخ بخش طوطہ پچھلے 35 برس سے خادم روضہ رسول کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

الشیخ طوطہ نے بتایا ہے کہ الحمد للہ میں پچھلے پینتیس سال سے حرم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مصروف ہوں۔

پہلے میں نے مسجد نبوی کے باب السلام میں نظافت کی خدمت انجام دی اور اس کے بعد اب باب عثمان میں خدمت انجام دے رہا ہوں۔ میں یہاں بہت خوش ہوں اور مسجد کی انتظامیہ اور حکومت میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔ الشیخ بخش طوطہ کی اس کہانی کو سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے خوب خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :