وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سینیٹر زاعتزاز احسن اور رحمن ملک کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر خواست نمٹادی گئی

پیر 1 فروری 2016 22:35

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سینیٹر زاعتزاز احسن اور رحمن ملک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سینیٹر زاعتزاز احسن اور رحمن ملک کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر خواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار امریکی نژاد پاکستانی شہری سید اقتدار حیدر نے وزیر اعلی قائم علی شاہ، سینیٹر اعتزازاحسن اور سینیٹر رحمان ملک کی اسمبلی کی رکنیت کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تینوں رہنما ایک ہی وقت میں پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے رکن ہیں۔

درخواست گزار نے یہ قانونی نکتہ اٹھایا کہ قانون کے تحت کوئی رکن اسمبلی بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کا رکن نہیں ہوسکتا اس لئے تینوں رہنماؤں کو بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کے رکنیت رکھنے پر اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے نااہل قرار دیا جائے۔ تاہم عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت سے رجوع کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن کو درخواست دینا ضروری ہے اور یہ قانونی تقاضا پورا نہیں کیا گیا۔