نلتر اور مالم جبہ کو بین الاقوامی سیاحوں کیلئے مثالی جگہ بنائیں گے،ائیر کموڈور قصور عباس نقوی

نلتر میں چیئر لفٹ نصب کر دی گئی ہے جبکہ اپنے بچوں کو اس کھیل کی تربیت دینے کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،سیکرٹری سکی فیڈریشن آف پاکستان

پیر 1 فروری 2016 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) سکی فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری ایئر کموڈور قصور عباس نقوی نے قصور عباس نقوی نے کہا ہے کہ نلتر اور مالم جبہ کو بین الاقوامی سیاحوں کیلئے ایک مثالی جگہ بنائیں گے،نلتر میں چیئر لفٹ نصب کر دی گئی ہے جبکہ اپنے بچوں کو اس کھیل کی تربیت دینے کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’سنو گرومنگ مشین اور سکی کے متعلقہ آلات کی سکی فیڈریشن کے حوالے کرنے کے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل سعید محمد خان مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محمد علی گردیزی بھی اس موقع پر موجود تھے۔قصور عباس نقوی نے سید محمد علی اور شاہد ندیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکی فیڈریشن ایئر فورس کے نیچے کام کر رہی ہے،جون میں ہونیوالے سکی فیڈریشن کے اجلاس میں ایئر چیف نے واضح پیغام دیا تھا کہ نلتر ہر قسم کی سیاحتی سرگرمیوں کیلئے فعال بنایا جائے اور غیر ملکی سیاحوں کو اس جانب متوجہ کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نلتر میں ڈیڑھ کلومیٹر طویل چیئر لفٹ لگائی گئی ہے جبکہ مالم جبہ میں بھی چیئر لفٹ لگا کر اس جگہ کو بھی فعال بنائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کو ان گیمز کی تربیت کیلئے یونان سے اینڈریس نامی کوچ منگوایا ہے جو کہ ایک ماہ یہاں پہ رہے گا،وہ ایک انٹر نیشنل کوچ کیساتھ ساتھ سنو گرومنگ مشین کا ڈرائیور بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکی کے فروغ کیلئے ترکی،ایران،یوکرائن اور سری لنکا کیساتھ رابطے کر رہے ہیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر سکی کو فروغ حاصل ہو سکے۔

شاہد ندیم نے کہا کہ 2006میں بھی اسی قسم کی ایک مشین منگوائی تھی جو کہ مالم جبہ والے واقعہ میں تباہ ہو گئی تھی اب سنو گرومنگ مشین کو منگوانے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے معاونت کی ہے ،اس مشین کی قیمت ساڑھے تین کروڑ روپے ہے جبکہ وزارت نے اس مشین اور دیگر آلات کیلئے 51ملین روپے کے فنڈز فراہم کیئے تھے اور ہمیں پوری امید ہے کہ مستقبل میں بھی حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرتی رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس مشین کے علاوہ جاپان نے 470سکیز،250شوز، 100سٹکزاور35جوڑے ڈریس کے فراہم کیئے ہیں،اس مشین کو اگلے ہفتے نلتر پہنچائینگے جبکہ جاپان سکی ایسوسی ایشن کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرکے اس جگہ کا جگہ لیگی اور پاکستان کے کھلاڑی 2018کی اولمپک گیمز میں شرکت کرینگے۔قبل ازیں سیکرٹری آئی پی سی محمد علی گردیزی نے سنو گرومنگ مشین اور سکی کے متعلقہ دیگر آلات ایئر مارشل سعید محمد خان کے حوالے کیئے۔بزمی

متعلقہ عنوان :