انتہائی نایاب بیماری، نوجوان کے ہاتھوں پر درخت کی جڑیں اُگ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 فروری 2016 23:54

انتہائی نایاب بیماری، نوجوان کے ہاتھوں پر درخت کی جڑیں اُگ گئی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 1فروری۔2016ء) بنگلا دیش کے ایک رکشہ ڈرائیور 25سالہ عبد بزدار کا نام ہی ٹری مین (Tree Man) پڑگیا ہے۔ 10 سال کی عمر سے وہ ہیومن پاپیلوما وائرس(Human Pappiloma Virus) سے متاثر ہے۔دنیا کے کئی ماہر ڈاکٹر عبد بزدار کے علاج کی کوششوں میں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سمانتا لال سین ، چیف کوارڈینیٹر آف نیشنل انسٹیٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری، کا کہنا ہے کہ ماہر ترین ڈاکٹروں کا ایک بورڈ بنایا جائے گا، جو اس مرض کا علاج تجویز کرے گا۔

ہیومن پاپیلوما وائرس، کئی وائرسوں کا ایک گروپ ہے، جو جلد کو متاثر کرتا ہے۔ایچ پی وی انفکیشن سے مسے یا سخت دانے نکل آتے ہیں جو تیزی سے بڑھتے ہیں۔کھال کی بیرونی تہہ پر ان دانوں کی نشوونام بہت تیزی سے ہوتی ہے۔ایچ پی وی وائرس کی 100 سے زیادہ اقسام ہیں۔تمام اقسام کے ایچ پی وی مسوں کی وجہ بنتے ہیں۔عبدبزدار کو لگنے والا ایچ پی وی انتہائی نایاب ہے۔