آسٹریلین اوپن کے فاتح نوواک جوکووچ بچوں کیساتھ بچہ بن گئے

منگل 2 فروری 2016 11:06

آسٹریلین اوپن کے فاتح نوواک جوکووچ بچوں کیساتھ بچہ بن گئے

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2 فروری- 2016ء) سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے میلبورن سٹی مشن ایجوکیشن پروگرام میں شامل بچوں کیساتھ کچھ وقت صرف کیا ، اس موقع پر کھیلتے ہوئے وہ خود بھی ’’بچہ‘‘ بن گئے اور انھوں نے اپنی چیریٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے 14 ہزار پاؤنڈ کا عطیہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے چند بچوں کو ٹینس کا ابتدائی سبق سکھایا ، دریں اثناء انھوں نے کہا ٹینس میں نمبرون پوزیشن برقرار رکھنا بھوکے بھیڑیوں کے سامنے ڈٹے رہنے کے مترادف ہے ۔ یاد رہے کہ جوکووچ نے اتوار کو برطانیہ کے اینڈی مرے کو زیر کرکے آسٹریلین اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔