پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائٹیڈ ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

منگل 2 فروری 2016 11:16

پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائٹیڈ ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ ..

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2 فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کا میلہ چار فروری سے یو اے ای میں سجے گا ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی قیادت پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کریں گے، بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ کی دوسری بڑی اننگز تراشنے والے شین واٹسن یونائٹیڈ کے ائیکون پلئیر ہیں جب کہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کو ٹائٹل جتوانے والے ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل بھی وفاقی دارالحکومت کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔

اسلام آباد کی ٹیم کو اپنی اچھال لیتی گیندوں سے بلے بازوں کی نیندیں حرام کرنےوالے محمد عرفان کی خدمات بھی حاصل ہونگی جب کہ دورہ نیوزی لینڈ کی دریافت سٹائلش بلے باز بابر اعظم بھی اسلام آباد کے سکواڈ میں شامل ہیں ، دنیا کے بہترین بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے سعید اجمل سپلیمنٹری کیٹگری میں ہیں اور ضرورت پڑنے پر جادوگر اسپنر کو طلب کیا جاسکتا ہے ۔