لاہور : ایم پی اے اور اداکارہ کنول نعمان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ ڈاکٹرز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 11:28

لاہور : ایم پی اے اور اداکارہ کنول نعمان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء): ایم پی اے اور پاکستانی اداکارہ کنول نعمان کی حالت اب خطرے سے باہرہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کنول نعمان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ ابھی کنول نعمان کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں تک انتہائی نگہداشت وارڈ ہی میں رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کنول نعمان کو برین ہیمبرج کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت تشویشناک بتائی تھی تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ کچھ عرصہ اسپتال میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گی۔